تاریخی سفر نامہکراچی کے مختلف علاقوں اور قدیم سڑکوں کی سیر
کھتری عبدالغفور کانڈاکریا کے ساتھ
"کراچی کی کہانی، تاریخ کی زبانی" کے مصنف کھتری عبدالغفور کانڈاکریا کے ساتھ کراچی کی تاریخی سیر پرچلیں ہمارے ساتھ۔ کیماڑی سے کھارادر اور میٹھادر، لارنس روڈ سے تین ہٹی، چلتے ہیں تاریخی سفر پہ۔
کچھ مصنف کے بارے میں:
کھتری صاحب نے ۱۷ جولائی ۱۹۴۹ کو کراچی میں آنکھ کھولی۔ لکھنے کا سفر ۱۹۷۰ میں اپنی برادری کے اخبار کے ایڈیٹر سے شروع کیا۔ اور یہ سلسلہ "کراچی کی کہانی، تاریخ کی زبانی" کی تصنیف تک پہنچا۔ کتاب کے مکمل ہونےکے سات آٹھ سالہ عرصہ کے دوران انہیں اعصاب شکن مراحل سے گزرنا پڑا مگر عزم اور پہلو بہ پہلو چلتی خوش نصیبی نے انہیں اپنی منزل سے ہمکنار کردیا۔
Tareekhi Safar Nama- Historical Narratives of Karachi
by Abdul Ghafoor Khatri Kandakariya
Author of "Karachi ki Kahani, Tareekh ki Sabani" , Abdul Ghafoor Khatri Kandakariya is going to narrate historical narratives of different areas & landmarks of Karachi.
Join us as we go on a historical journey through the city!
15th December, 2017
6:00pm-7:30pm
Pakistan Chowk Community Centre
The event is free & open to all.
Donations are appreciated